ابنا: پورے مصر ميں نماز جمعہ کے بعد عوام نے جلوس نکالے اور شہروں کے چوراہوں پر اجتماع کرکے حکمراں فوجي کونسل سے مطالبہ کيا کہ اقتدار فوري طور پر عوامي نمائندوں کو منتقل کردے - ہمارے نمائندے کے مطابق دارالحکومت قاہرہ ميں عوام نے نماز جمعہ کے مقامات سے تحرير اسکوائر تک مارچ کيااور تحرير اسکوائر پر جمع ہوکے حکمراں فوجي کونسل کي مذمت ميں نعرے لگائے - مظاہرين نے مصر کے ذرائع پر بھي تنقيد کي کہ وہ انقلاب مخالفت پروپيگنڈوں کا ذريعہ بن گئے ہيں -
مصر کے عوام نے پچيس جنوري انقلاب کے آغاز کي پہلي سالگرہ پر تحرير اسکوائر پر نئے سرے سے دھرنے کا آغاز اور اعلان کيا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو اقتدار کي منتقلي تک دھرنا جاري رکھيں گے - قابل ذکر ہے کہ مصر ميں پچيس جنوري دو ہزار گيارہ کو عوام نے انقلابي تحريک شروع کي اور گيارہ فروري کو ڈکٹيٹر حسني مبارک، حکومت فوجي کونسل کو سونپ کے اقتدار سے ہٹ گيا- فوجي کونسل نے چھے مہينے کے اندر اقتدار سيول حکومت کو منتقل کرنے کا اعلان کيا تھا ليکن ايک سال گزرنے کے بعد بھي اقتدار پر بدستور قابض ہے-.........
/169