24 جنوری 2012 - 20:30

پاکستانی فضائيہ کا ايک تربيتي طيارہ ميانوالي کے قريب گرکر تباہ ہوگيا ہے۔

ابنا: پاکستانی فضائيہ کا ايک تربيتي طيارہ ميانوالي کے قريب گرکر تباہ ہوگيا ہےاور اس ميں سوار ٹرينر اور خاتون ٹريني پائلٹ زخمي ہوگئے ہیں . پاکستانی فضائيہ کے ذرائع کے مطابق ايئرفورس کا ايک تربيتي طيارہ معمول کي تربيتي پرواز پر تھا ، دوران پرواز يہ بے قابو ہوکر زمين پر جاگرا، ابتدائي اطلاعات کے مطابق ، طيارے ميں سوار خاتون پائلٹ اور اسکا ٹرينر ہنگامي طور پر جہاز سے نکلنے کے دوران زخمي ہوگئے ہيں۔....... /169