21 جنوری 2012 - 20:30

کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ دہشت گرد ملک اسحاق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔

ابنا: پاکستان کے ایک مقامی روزنامے مین شائع ہونے والی خبر میں سرکاری زرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور درجنوں شیعہ افراد کے قتل مین ملوث سمیت سری لنکن ٹیم پر حملے اور پولیس اور افواج پاکستان کے اہلکاروں کے قتل میں ملو ث دہشت گرد ملک اسحاق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد ملک اسحاق کو ایسے وقت میں جیل سے رہا کیا گیا ہے کہ جب خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ایف آئی آر ملک اسحاق تالی اور اس کے ملعون بیٹے عثمان تالی سمیت دیگر چار گردوں کے خلاف درج کی جا چکی ہے ۔سانحہ خان پورمیں ۲۲ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید جبکہ ۳۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد ملک اسحاق کی ایک ماہ مزید نظر بندی کی توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد دہشت گرد کو نظر بند کرنے کی بجائے رہا کر دیا ۔عدلیہ کا کہنا ہے کہ پولیس ناصبی وہابی دہشت گرد کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے سبب ناصبی یزیدی دہشت گرد ملک اسحاق کو رہا کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے عدالت کوخبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ملک اسحاق کی رہائی امن و امان کے لئے خطر ناک ہے لہذٰا اسے ایک ماہ مزید قید کر لیا جائے۔واضح رہے کہ ۱۶ دسمبر کو ڈی پی او رحیم یار خان اور بہاولنگر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کو جیل میں قید کر دیا جائے کیونکہ اس کی رہائی عوام الناس کے لئے خطر ناک اور امن و عامہ کی صورتحال کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ملک اسحاق دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے تو اس پر قائم مقدمات کو از سر نو کھولا جائے اور عدالت میں کاروائی کی جائے تا کہ دہشت گرد کو سزا دی جائے۔ ........

/169