اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے پرامن اور مظلوم عوام کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں کی طرف سے زہریلی گیسوں کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے ایک 13 سالہ بچہ شہدائے انقلاب کے قافلے میں شامل ہوگیا ہے13 سالہ بحرینی بچہ "یاسین جاسم العصفور" 31 دسمبر 2011 کو المعامیر کے علاقے میں اپنے گھر کے اندر دنیا کے سفاک ترین سعودی خلیفی جلادوں کی زہریلی گیس کے گولوں کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوگیا تھا اور تین ہفتوں تک شدید تکلیفیں سہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔دریں اثناء جمعہ 20 جنوری 2012 کو جد حفص کے قصبے المقشع میں ایک 25 سالہ نوجوان محمد خمیس الخنیزی بھی زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ کر شہید ہوگئے جبکہ اس سے پہلے ایک بزرگ خاتون زہریلی گیس سے دم گھٹ کر شہید ہوگئی تھیں اور یوں گذشتہ چند ہی روز میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جلادوں کی زہریلی گیسوں سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی جبکہ بحرین کے انقلاب کرامت کے شہداء کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
