20 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ اسپيکر ڈاکٹر لاري جاني نے کہا ہے کہ ايراني سائنسدانوں اور اہم شخصيات کي اسرائيل کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا ماضي بہت پرانا ہےـ

ابنا: ڈاکٹر علي لاري جاني نے جمعرات کو جنوبي شہر قم ميں عالمي بک فيئر کا معائنہ کرنے کے بعد اہم شخصيات اور سائنسدانوں کي ٹارگٹ کلنگ کروانے کے اسرائيل کے طويل سياہ ريکارڈ کا حوالہ ديا اور کہا کہ عالمي برادري کو چاہئے کہ اسرائيل کے خلاف سنجيدگي سے کارروائي کرےـ ڈاکٹر لاري جاني نے کہا کہ عالمي ادارے صيہوني حکومت کے بے شمار جرائم پر خاموشي اختيار کئے ہوئے ہيں اور اگر کبھي سياسي سطح پر کوئي بيان دے ديا جاتا ہے تو اس پر عمل آوري کي کوئي بات نہيں ہوتي ـ

......

/169