ابنا: پاکستاني وزير خارجہ نے کہا کہ يہ منصوبہ دو ہزار چودہ تک مکمل ہونے کي توقع ہے -
انہوں نے زور ديا کہ امريکہ کي جانب سے ايران پر لگائي گئی تجارتي پابنديوں کا اطلاق گيس کي در آمد پر نہيں ہوتا - پاکستاني وزير خارجہ نے قومي اسمبلي ميں ان خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک ايران گيس پائپ لائن پروجيکٹ کو ہمارے قومي مفاد ميں ترجيح حاصل ہے اور پاکستان نے اپنے حصے کا کام مکمل کر ليا ہے - انہوں نے کہا کہ ملک کو گيس کي قلت کا سامنا ہے اور حقيقت يہ ہے کہ امريکہ يا کوئي ملک يک طرفہ پابندياں عائد کرنے تو ہم اس کے پابند نہيں ہيں - پاکستاني وزير خارجہ نے گيس پائپ لائن منصوبے کے بارے ميں کہا کہ پہلے ہندوستان بھي اس منصوبے کا حصہ تھا بعد ميں وہ الگ ہو گيا ليکن پاکستان نے اپنے قومي مفاد ميں اس منصوبے کو جاري رکھنے کا فيصلہ کيا ہے.
........
/169