14 جنوری 2012 - 20:30

ترکی کے ایک اخبـار نے فاش کیا ہے کہ ترکی میں نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس نے کام شروع کردیا ہے۔

ابنا: اخبار حریت نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے ترکی کے صوبہ آناتولی میں یہ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے اخبـار کے مطابق ایران کی شدید تنقید کے باوجود  نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم نے ترکی کے صوبہ آناتولی میں کام شروع کردیا لیکن انقرہ نے اس خـبر کو شائع کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی کےفوجیوں کے بجائے امریکی فوجی اس راکڈار سسٹم کی حفاظت کررہے ہیں۔ ترکی کے عوام بھی ترکی کی سرزمین پر نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کے تنصیب کے مخالف ہیں۔.........

/169