ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بدھ کی شب بم دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے چودہ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے ایک قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں یہ ہلاکتیں ہوئيں۔ہلاک شدگان میں فرنٹیئر کور کے دو افسران بھی شامل ہیں۔واقعہ کے بعد نامعلوم افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور حملہ آور سرکاری اسلحہ بھی لے کر فرار ہوگئے۔بم دھماکہ اور فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔........
/169