9 جنوری 2012 - 20:30

تاجیکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ تاجیکستان ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ابنا: تاجیکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان دولت نذری اف نے یہ بات ایران تاجیکستان کے سفارتی تعلقات کے بیس سال مکمل ہونے کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس سے قبل بھی بارہا اعلان کیا ہےکہ حکومت دوشنبہ مغربی حکومتوں کے شوروغل کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے۔ نذری اف نے کہاکہ تاجیکستان اور ایران کی زبان اور ثقافت مشترکہ ہے اور وہ ایران کو اپنا اسٹراٹیجیک شریک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم قراردیتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے اب تک تعاون کے ایک سو مفاہمتی یاد داشتوں پردستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سرمایہ کاری سے تاجیکستان میں ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ جاری ہے۔........ /169