7 جنوری 2012 - 20:30

واشنگٹن …امریکا نے شمالی کوریا کو غذائی امداد کی فراہمی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ابنا: جاپان کی خبر رساں ایجنسی مطابق کم جونگ ال کے بیٹے کم جونگ آن کی زیر قیادت شمالی کوریا کی حکومت نے دسمبر کے آخر میں اقوام متحدہ کے ذریعے امریکا سے غذائی امداد دینے کی درخواست کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے بین الاقوامی سمجھوتوں پر عمل درآمد سے مطمئن نہیں۔  .........

/169