ابنا: جنوب مغربي صوبے ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس ميں جوہري کاميابيوں کے حوالے سے منعقدہ ايک نمائش کے افتتاح کے موقع پر صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے ڈاکٹر فريدون عباسي نے کہا کہ بوشہر کا جوہري بجلي گھر گيارہ فروري سے قبل ايک ہزار ميگاواٹ بجلي پيدا کرنے کے قابل ہوجائے گا-
انہوں نے بتايا کہ بوشہر کے جوہري بجلي گھر کي افتتاحي تقريب ميں ملکي اور غير ملکي مہمان بھي شريک ہونگے- ڈاکٹر فريدون عباسي نے کہا کہ روسي ماہرين کي موجودگي کي وجہ سے ايراني ماہرين کو مذکورہ بجلي گھر کے مختلف شعبوں کي کارکردگي کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا-
واضح رہے کہ بوشہر کے جوہري بجلي گھر کے تجرباتي مرحلے کا افتتاح بارہ ستمبر دوہزار گيارہ ميں ہوا تھا اور اس تقريب ميں روس کے وزير توانائي سرگئي ايشماتوکوف بھي شريک تھے-.........
/169