6 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نظر نہیں ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ابنا: ایوان صدر میں اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ سے ایک ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور ہر صورتحال کا عزم اور جرات کے ساتھ سامنا کرے گی۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس میٹنگ میں جہموریت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کو دہرایا گیا ہے۔........ /169