ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور روس کے صدر مدودوف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں اقتصادی روابط کو فروغ دینے اور باہمی معاملات میں ڈالر کو ختم کرنے پر تاکید کی ہے۔
ایران اور روس کے صدور نے غیر علاقائی طاقتوں کی طرف سے دباؤ کو علاقہ کے امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے باہمی تعاون پر تاکید کی ہے۔ روس اور ایران کے صدور نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پربھی تاکید کی ہے۔روسی صدر نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کو ایران اور روس کے باہمی تعاون میں ایک اہم علامت قراردیاہے۔
........
/169