ابنا: سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف امريکي عوام کي قبضہ کرو تحريک، واشنگٹن ميں نئے مرحلے ميں داخل ہوگئي ہے -
رپورٹ کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے واشنگٹن کي عدالت سے درخواست کي ہے کہ پوليس کو ان کے کيمپ اور خيمے ہٹانے سے روکا جائے -
واشنگٹن ميں سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے کافي عرصے سے وائٹ ہاؤس کے نزديک خيموں کا ايک شہر قائم کررکھا ہے -
واشنگٹن کي پوليس ان خيموں کو ہٹا کے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجي تحريک کو ختم کرنا چاہتي ہے - رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کي عدالت اکتيس جنوري تک سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين کي درخواست پر فيصلہ صادر کرے گي
........
/169