3 جنوری 2012 - 20:30

سيکڑوں کي تعداد ميں شامي شہريوں نے دارالحکومت دمشق ميں مظاہرے کئے ہيں اور صدر بشار اسد کے اصلاحات کے پروگرام کي حمايت کا اعلان کيا ہے-

ابنا: سرکاري ٹي وي کے مطابق سات دريا نامي اسکوائر پر ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں غير ملکي مداخلت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين نے ملک ميں دہشتگردگروہوں کي سرگرميوں کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي-

اس رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے اپنے ملک کے واقعات کے بارے ميں بعض ذرائع ابلاغ کے منفي پروپيگنڈے کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي- ادھر اطلاعات ہيں کہ عرب ليگ کے مبصرين نے اپنے قيام کے آٹھويں دن ادلب، حماہ، اور حمص سميت سے شام کے متعدد علاقوں کا دورہ کيا ہے اور دہشتگردانہ کاروائيوں ميں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-

عرب ليگ کے مبصرين کے سربراہ محمد احمد مصطفي شام کي صورت حال کے بارے ميں ابتدائي رپورٹ سات جنوري کو عرب ليگ کي وزارتي کونسل کے اجلاس ميں پيش کرنے والے ہيں. .............

/169