2 اپریل 2012 - 19:30

پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: خیبر ایجنسی میں تحصیل لنڈی کوتل کے باچا خان چوک پر پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔دھماکا شدید نوعیت کا تھاجس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا۔زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ........

/169