2 جنوری 2012 - 20:30

ایرانی بحریہ نے ولایت 90 جنگی مشقوں میں پہلی بار سمندر سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اعلان کیا کہ اس نے پہلی مرتبہ سمندر سے فضا میں مار کرنے والے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے طیارہ شکن میزائل "محراب" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل راڈار کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا اور یہ ایسے طیاروں اور میزائلوں کو ہدف بناتا ہے جو ریڈار میں نہیں دیکھے جاسکتے۔
یہ میزائل پیکان کلاس کے "گرز" فریگیٹ سے داغا گیا اور اس نے مقررہ فضائی ہدف کو تباہ کردیا۔
قبل ازیں ایڈمرل موسوی نے کہا تھا کہ اتوار کی شام کو سمندر سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے علاوہ کندھے سے فائر کیا جانے والے "میثاق 2" طیارہ شکن میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔ میثاق میزائل کو الیکٹرانک وارفيئر کے وسائل سے لیس کیا گیا ہے اور دشمن کے الیکٹرانک اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔
ولایت90 بحری مشقیں 10 دن تک کے لئے انجام پانی تھیں اور کل 3 جنوری 2012 کو عظیم سمندری پریڈ پر اختتام پذیر ہونگی۔
ولایت بحری مشقیں ہر سال ان ہی ایام میں منعقد ہوتی ہیں لیکن اس سال ان مشقوں نے امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے کیونکہ یہ ایام بھی ان کے لئے خاص ایام ہیں اور پھر ان مشقوں میں جدید ترین ایرانی ہتھیاروں کی نمائش بھی دنیا بھر کو زیر نگیں لانے کا خواب دیکھنے والی طاقتوں کے باعث تشویش ہے۔
ان مشقوں کے دوران امریکہ کے طیارہ بردار جہاز کی قریب سے نگرانی کی گئی جس کی رپورٹیں امریکی ذرائع نے بھی نشر کردیں۔

........

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے :

ایران کی بحری صلاحیت؛ آبنائے ہرمز کی بندش جنگی مشقوں سے زیادہ آسان ہے