1 جنوری 2012 - 20:30

علامہ مرزا یوسف حسین کے گورنر سندھ سے مذاکرات، عسکری رضا شہید کے قتل کا مقدمہ درج ہو گیا، ایس ایس پی معطل.

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی کے گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے کامیاب مذاکرات کے بعد تھانہ گلشن اقبال میں شیعہ راہنما عسکری رضا کے قتل کے الزام میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے راہنما اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو معطل کر کے ان کا نام مقدمہ کی ضمنی میں شامل کیا گیا اور ٹارگٹ کلنگ کی اس سنگین واردات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔

مذاکرات کے دوران ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا، سنیٹر فیصل رضا عابدی اور آئی جی سندھ بھی موجود تھے. ........

/169