ابنا: شہر قطيف ميں جمعے کي رات ہزاروں سعودي باشندوں نے ملک کے سياسي معاملات ميں عوام کو شراکت ديئے جانے کے مطالبے کو لے کر ايک بار پھر مظاہرہ کيا-
اس مظاہرے ميں جو شہر کي انقلاب اسٹريٹ سے شروع ہوا ، مظاہرين نے اپنے اس عزم کا اعلان کيا کہ مطالبات پورے ہونے تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے - مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ ملک ميں انتخابات کرائے جائيں اور عوام کے ووٹوں سے ايک بنيادي آئين تشکيل ديا جائے -
مظاہرين نے اسي طرح صوبہ الشرقيہ کے گورنر بن فہد کي برطرفي کا ايک بار پھر مطالبہ کيا - صوبہ الشرقيہ کے عوام گورنربن فہد کو ہي قطيف اور العواميہ ميں عام شہريوں کے قتل عام اوران پر کئے جانےوالے تشدد کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہيں -
شہر قطيف کے عوام نے جيلوں سے سياسي کارکنوں کي آزادي کا مطالبہ کيا- رپورٹ کے مطابق آل سعودي حکومت کے فوجيوں نے مظاہرين پر فائرنگ کردي جس ميں متعدد افرد زخمي ہوگئے -
عيني شاہدين نے بتايا ہے کہ سعودي فوجي اطراف کے مکانوں کي جھت سے نشانہ ليکے مظاہرين پر فائرنگ کررہے تھے - گزشتہ کئي مہينے سےمشرقي سعودي عرب کے شہر القطيف، العواميہ اور الاحساء وغيرہ ميں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں جنہيں سيکورٹي فورس نے طاقت کے ذريعے کچلنے کي کوشش کي ہے- حکومت مخالف مظاہرين پر سعودي فوجيوں کي فائرنگ ميں متعدد افراد شہيد ہوچکے ہيں.
........
/169