ابنا: اقوام متحدہ ميں روس کے مستقل مندوب ويتالي چورکين نے رشا ٹوڈے ٹي وي سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ايران کے ساتھ جنگ کے تعلق سے امريکا اور اسرائيل کا سيناريو بہت ہي خطرناک ہے - روس کےمستقل مندوب نے خبرد ار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ جنگ پورے علاقے ميں ايک الميہ بپا کرسکتي ہے انہوں نے کہاکہ روس ايران کے خلاف چھيڑي جانےوالي کسي بھي طرح کي جنگ کا مخالف ہے-
روسي نمائندے نے زور دے کر کہا کہ روسي حکومت ايران کے خلاف جنگ چھيڑنے پر مبني ہر قسم کے اقدامات کو روکنے کي پوري کوشش کرے گي انہوں نے کہا کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ ايسے اقدامات کے بجائے جن کے بہت ہي خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہيں ايران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے - دوسري طرف روسي وزير خارجہ لاورو ف نے ايک بار پھر کہا کہ کہ روس ، ايران کے خلاف يک طرفہ پابنديوں کا مخالف ہے -
انہوں نے کہا کہ ايران کے ايٹمي معاملے کو حل کرنے کا بہترين طريقہ مذاکرات ہے - سرگئي لاوروف نے اپنے ايک مقالے ميں جو جمعرات کو منتشر ہوا لکھا کہ تجربے سے يہ بات ثابت ہوچکي ہے کہ يک طرفہ پابنديوں کا حربہ ناکام رہا ہے اور اس سے مسائل مزيد پيچيدہ ہوئے ہيں انہوں نے کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد کے لئے ہيں بنابريں آئي اے اي اے کے ساتھ ايران کے تعاون کو اہميت کي نگاہ سے ديکھا جانا چاہئے.
......
/169