29 دسمبر 2011 - 20:30

عراق کی عدالتی کونسل نے نائب صدر طارق ہاشمی کے کیس کو کردستان عراق منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

ابنا: النخیل نیوز کے مطابق عدالتی کونسل نے کہا ہے کہ طارق ہاشمی کا کیس بغداد سے کرکوک یا خانقین منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔

عراق کے صدر جلال طالبانی نے طارق ہاشمی کے کیس کو بغداد سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے عراق کی عدلیہ نے نائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں جس کے بعد طارق ہاشمی نے کردستان عراق میں پناہ لے لی ہے۔

........

/169