29 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ اور رئیسانی چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ اور رئیسانی چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل کے بیٹے کے گھر کے باہر ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر میڈیا اور پولیس کو دیکھ کر بعض مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی،جبکہ میڈیا کے لوگوں کے کیمرے توڑنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

پولیس اور لیوی کے جوان علاقے میں موجود ہیں،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی میں منتقل کیا گیا ہے۔........ /169