28 دسمبر 2011 - 20:30

تحريک جہاد اسلامي فلسطين نے کہا ہے کہ اسرائيل اور فلسطين کے درميان جنگ بندي کا کوئي معاہدہ نہيں ہے-

ابنا: العالم ٹيلي ويژن پر براہ راست بات چيت کرتے ہوئے جہاد اسلامي کے رہنما خالد البطش کا کہنا تھا کہ اسرائيل فوجي کاروائيوں کے ذريعے اپني توسيع پسندي اور سياسي بالادستي کو مضبوط بنانے کي کوشش کررہا ہے-

انہوں نے عالمي برادري اور عرب ليگ سے اپيل کي کہ غزہ اور فلسطينيوں کے خلاف اسرائيل کے مجرمانہ اقدام رکوانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کريں- ادھر تازہ ترين اطلاعات کے مطابق اسرائيل کے بغير پائيلٹ کے طياروں نے آج علي الصبح شمال مغربي غزہ پر حملہ کيا ہے-

اس رپوٹ ميں کہا گيا ہے کہ اسرائلي جاسوس طياروں نے شمال مغربي غزہ ميں ايک مقام پر تين راکٹ فائر کئے ہيں- اس حملے ميں ہونے والے ممکنہ جاني يا مالي نقصان کے بارے ميں تاحال کوئي اطلاع موصول نہيں ہے........

/169