ابنا: علی دباغ نے آج فارس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ عراقی حکومت اور اقوام متحدہ کے معاہدے کے مطابق ایم کے او دہشتگرد گروہ دو مرحلوں میں عراق سے نکالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلےمیں انہیں لبرٹی اڈے پہنچایاجائے گا اور اس کے بعد کسی تیسرے ملک منتقل کردیاجاے گا۔ علی دباغ نے کہا کہ ابھی تک کسی ملک نے ایم کے او دہشتگردوں کو پناہ دینے کی حامی نہیں بھری ہے جبکہ اقوام متحدہ کئي ملکوں سے مذاکرات کررہی ہے۔
ایم کے او کے دہشتگرد گروہ کو انیس سو اسی کی دھائي سے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے بسایا تھا۔ ایم کے او کو ایران میں منافقین کہا جاتا ہے ۔ اس دہشتگرد گروہ نے ایران میں ہزاروں افراد کو دہشتگردی کانشانہ بنانے کے علاوہ عراق میں سابق بعثی حکومت کےساتھ تعاون کرکے عراقی قوم کے خلاف بھی مجرمانہ کارروائياں کی ہیں۔
..............
/169