26 دسمبر 2011 - 20:30

گڑھی خدابخش…وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ادارے جب تک آئین اور قانون کے دائرے میں کام کرینگے ، تصادم نہیں ہوگا،آئین سے اختلاف ہوگا تو تصادم کا خطرہ ہے ورنہ کوئی خطرہ نہیں، اب جو بھی فیصلے ہوں گے پارلیمنٹ میں ہونگے۔

ابنا: گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، بھٹو خاندان سے کسی کو اختلاف نہیں، پارٹی منشور پر 80 فیصد پر عمل کیا،پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے،عہد کرتا ہوں کہ بھٹو صاحب کے فلسفے پر کام کرتا رہونگا، بے نظیر بھٹو کا قتل عالمی المیہ ہے جس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ،بے نظیر بھٹو قتل تحقیقات کے متعلق وزیر داخلہ تفصیلات بتائیں گے۔

اُن کا کہناتھا کہ پہلے عدلیہ اور حکومت کے درمیان لڑائی کی سازش کی گئی، اب یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ میں جنرل کیانی کو الگ کرنا چاہتا ہوں،ادارے جب تک آئین وقانون کے دائرے میں کام کرینگے تصادم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا کمزور دل والے لوگ پہلے ہی پارٹی چھوڑ گئے،جب کنگ پارٹی بنتی ہے تو کنگ کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی ہے۔ .......

/169