ابنا: رحمان ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ممنوعہ تنظیم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد رواں برس کے اوائل میں پاکستان کے اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کو قتل کرکے ملک سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیوریٹی ایجنسیوں نے ان افراد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
پاکستان کے وزیر داخلہ نے کرسمس کی مناسبت سے عیسائي برادری کو مبارک باد دیتےہوئے کہا کہ عیسائي لوگ ہمارے ملک میں اقلیت میں شامل ہیں اور ہمارے بھائي ہیں۔
قابل ذکر ہے پاکستان کے وزیر برائے اقلیتی امور کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اسلام آباد میں گزشتہ مارچ کے مہینے میں قتل کیا تھا۔
........
/169