25 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے قم میں گھروں کی تکمیل کے ایک پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں پرعقلاء ہنس رہے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے آج قم میں گھروں کی تکمیل کے ایک پروجیکٹ کا افتتاح کیا اس پروجیکٹ کے تحت 5 ہزار 830 مکان  عوام کی تحویل میں دیئے گئے ہیں اسی طرح صدر نے قم میں نیزار  سیمنٹ فیکٹری کا افتتاح بھی کیا صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ہماری ایک خاص ثقافت ہے اور ہم اپنی ثقافت کے بغیر زندگی بسر نہیں کرسکتے اور ہماری یہ ثقافت انسانی رنج و غم کا مداوا ہےانھوں نے کہا  کہ آج اسلام کی بدولت ایران پوری دنیا کے لئے ایک اچھا اور بہترین نمونہ ہے اسلام ہماری شناخت اور  پہچان ہے اور اسلام نے ہمیں فقر و تنگدستی سے مقابلہ کرنےکا درس دیا ہے اسلام نے فقر کو مٹانے کے لئے اقتصاد کو معاشرے میں تقسیم کرنے کا بہترین طریقہ پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر فقر و ناداری کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ .......

/169