ابنا: علاءالدین بروجردی نے کہا کہ معائنے کے بعد اور آئي اے ای اے میں رپورٹ پیش کئے جانے سے قبل اور اس رپورٹ میں رد و بدل ہونے سے پہلے معائنہ کاروں کے بیان سے یہ توثیق ہوسکتی ہےکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی اپنے ارکان کے تعلق سے ذمہ داریوں کی حامل ہے اور ایجنسی کے رکن ملکوں کو توقع ہے کہ آئي اے ای اے کے سربراہ ایجنسی کے منشور اور قوانین کے مطابق عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی نیک نیتی اور یہ ثابت کرنے کے لئے کہ وہ عالمی قوانین پر عمل کر رہا ہے، آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون کر رہا ہے لہذا ایجنسی کو بھی چاہیے کہ وہ ایران کے اس مثبت رویے کا احترام کرے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی توثیق کرے۔
یورپی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئي اے ای کے ماہرین جنوری میں ایران کا دورہ کریں گے۔.............. /169