23 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب ہوشیار زیباری سے ٹیلیفونی گفتگو میں کل بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحینے اپنے عراقی ہم منصب ہوشیار زیباری سے ٹیلیفونی گفتگو میں  کل بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے عراق کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے لیکن عراقی قوم اور حکومت اپنی ممتاز توانائیوں کے ساتھ دشمن کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں گی۔ صالحی نے شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ عراق کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں عراق میں ایران کے تعمیری اقدام اور عراق کے استقلال کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔.......

/169