23 دسمبر 2011 - 20:30

واشنگٹن ... امریکا نے پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ مزید تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ابنا: واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں، اور پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے خواہاں ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ مزید تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مزید تعاون کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل کے معاملے کو پاکستانی عوام کو حل کرنا ہے۔ 
.......

/169