20 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کے ایک سیاسی و سماجی راہنما نے تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے عوام کو کچلنے کے لئے بڑی تعداد میں کرائے کے غنڈے بھرتی کرلئے ہیں۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کریم الحروس نے حال میں زہریلی گیس کی وجہ سے اٹھاون سالہ باشندے عبدعلی الموالی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ حکومت پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کو قانون شکن قرار دے کر ان پر تشدد کرتی ہے حالانکہ یہ حکومت خود دنیا کے کسی قانون کی پابند نہیں ہے، وہ شہریوں کے رہائشی علاقوں پر زہریلی گیسوں کی گولہ باری کرتی اور لوگوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں پر تشدد کرتی ہے۔

المحروس نے کہا: آل خلیفہ آمریت نے سینکڑوں نئے کرائے کے بیرونی غنڈے بھرتے کررکھے ہیں تا کہ ان کے توسط سے عوام کو کچل سکے اور اس کے علاوہ فوجی اہلکار سول سیکورٹی فورسز کے بھیس میں عوام پر حملے کرتے ہیں اور بیرونی غنڈوں کی مدد کو آتے ہیں۔

انھوں نے کہا: خلیفی آمریت نے عوام کو کچلنے کے لئے نئی روشیں دریافت کرلی ہیں اور آج کل سرکاری غنڈے چاقو اور خنجر لے عوام پر حملہ آور ہوتے ہيں اور ابوصبیع، الشاخورہ اور السترہ میں سرکاری غنڈوں نے اس طرح کے متعدد مجرمانہ حملے کئے ہیں اور یہ حملے زہریلی گیسوں کے وسیع استعمال کے علاوہ ہیں جن کے اثرات استعمال کے دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ المحروس نے کہا: حالیہ دنوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر افراد کے سروں کو چوٹیں آئی ہیں اور اگر آل خلیفہ کا یہ رویہ جاری رہا تو عوام اور معترضین کو بھی اپنا راستہ بدلنا پڑے گا۔

.......

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین