18 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اورآرمی چیف کی16دسمبرکوٹیلی فون پرتقریباً ایک منٹ گفتگوہوئی جس کے دوران صدر آصف زرداری کی خیریت کے علاوہ کوئی اوربات نہیں ہوئی۔

ابنا: بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ72گھنٹوں کے واقعات کوصدراورآرمی چیف کی فون پرگفتگوسے جوڑنا غلط ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات کے دوران اتفاقیہ صدرکافون آیا، جس کے دوران آرمی چیف نے صدرزرداری کی صرف خیریت دریافت کی اور صدرکی خیریت کے علاوہ کوئی موضوع زیربحث نہیں آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدراورآرمی چیف کی گفتگوپروزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان واضح ہے۔ .......

/169