17 دسمبر 2011 - 20:30

آل سعود نے مسجد الحرام کے اصلی نام بدل کر انہيں اپنے خاندان کے بادشاہوں سے منسوب کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود نے مسجد الحرام کے دروازوں "باب العمرہ" اور "باب الفتح" کے نام بالترتیب "باب ملک سعود" اور "باب ملک خالد" میں تبدیل کردیئے ہیں۔ سعودی روزنامے "العکاظ" نے حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ صالح بن عبدالرحمن الحصین کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان دروازوں کے نام بقول شاہ سعود اور شاہ خالد کی مبینہ خدمات کے تشکر  کی غرض سے تبدیل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مسجدالحرام کے چار مرکزی دروازے ہیں جن کے نام یوں ہیں:1۔ باب ملک عبدالعزیز!2۔ باب ملک فہد!3۔ باب ملک سعود!4۔ باب ملک خالد!

ــ سعودی عرب: بادشاہ نے بعض وزراء برطرف کردیئے آل سعود کے بادشاہ نے کابینہ میں ترمیم کرتے ہوئے وزرائے اقتصاد، تجارت، حج اور سماجی خدمات کو کابینہ سے نکال باہر کیا ہے۔

.......

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں