15 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل مندی کا رحجان جاری ہے اور جمعہ کو ٹریڈنگ کے د وران انڈیکس چارہ ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے .

ابنا: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل مندی کا رحجان جاری ہے اور جمعہ کو ٹریڈنگ کے د وران انڈیکس چارہ ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے  ملک میں جاری سیاسی درجہ حرارت میں اضافے اور میمو گیٹ معاملہ طول پکڑنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے تیزی سے ایکوئٹی مارکیٹ سے اپنا سرمایہ نکالنا شروع کردیا ہے۔

جمعہ کو بھی پہلے ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس 200 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 29 اگست دو ہزار گیارہ کے بعد انڈیکس گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آیا ہے۔

گذشتہ چار روز کے دوران بیرونی سرمایہ کار ایک کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی نکال چکے ہیں ۔ 
........

/169