ابنا: رواں ہفتے خیبرپختونخواہ سے 2اور بلوچستان سے 6پولیوکے کیس سامنے آئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان 68 کیسوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ فاٹا سے 50، سندھ سے 30، خیبرپختونخواہ سے 19پنجاب سے 5اور گلگت بلتستان سے اب تک رواں برس کا ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
گزشتہ برس پولیو کے 144 کیس جبکہ 2009 میں پولیو کے 116کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم 19دسمبرسے شروع ہوگی، تاہم وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پولیو مہم کا رسمی آغاز آج کریں گے۔
...............
/169