13 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نےیاسوج میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب کربلا ایرانی قوم کا اصلی اور عملی نمونہ ہے اور آج ایرانی قوم دنیا میں عزت و عظمت کی علمبردار ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نےیاسوج میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب کربلا ایرانی قوم کا اصلی اور عملی نمونہ ہے اور آج ایرانی قوم دنیا میں عزت و عظمت کی علمبردار ہے۔

صدر نے کہا کہ کربلا نے ہمیں عزت و عظمت اور سربلندی کا درس دیا ہے اور آج ایرانی قوم مکتب کربلا کی پیروی کرتے ہوئے دنیا کو عزت و عظمت کا درس دے رہی ہے۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ آج ایران کو انصاف کی بنیاد پر تعمیر کرنا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں قوموں میں اختلاف ڈال کر ان پر مسلط ہونے اور ان کے وسائل کو غارت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج ایران اسلام کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایران کی علمی پیشرفت وترقی سے امریکہ اور اسرائيل بوکھلا گئے ہیں انھوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم اسلام اور ایمان کے اسلحہ کے ساتھ پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی مسلح ہے اور دشمن کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر لحاظ سے آمادہ ہے۔
........ 
/169