ابنا: ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے پشاورکے لئے روانہ ہونے والی خوشحال خان ایکسپریس نے صبح پونے چھ بجے پشاور پہنچنا تھا۔ تاہم اب اس کی آمدساڑھے آٹھ گھنٹے تاخیرسے دن ڈھائی بجے متوقع ہے۔
جبکہ خیبر میل ساڑھے چھ گھنٹے تاخیر سے دن دو بجے اور عوام ایکسپریس آدھا گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے پشاورپہنچے گی۔ جبکہ کوئٹہ سے پشاور پہنچنے والی کوئٹہ ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے رات 11بجے پہنچے گی۔جبکہ پشاور سے عوام ایکسپریس مقررہ وقت صبح 9 بجے لاہور کے لئے روانہ ہو ئی ہے۔ .............
/169