ابنا: يوسف رضا گيلاني نے اس انتباہ کے ساتھ ہي اعلان کيا ہے کہ نيٹو کے لئے پاکستان سے رسد کي سپلائي کا راستہ بدستور بند رہے گا -
انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قريب ميں نيٹو کے لئے رسد کي سپلائي کا راستہ کھولنے کا ارادہ نہيں رکھتي - ادھر امريکا اور نيٹو کے ساتھ تعلقات کے جائزے کے لئے دنيا کے اہم ممالک ميں متعين پاکستاني سفيروں کي کانفرنس اسلام آباد ميں منعقد ہوئي -
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق وزير خارجہ حنا رباني کھر کي صدارت ميں ہونے والي اس کانفرنس ميں پندرہ ممالک ميں متعين پاکستان کے سفيروں نے شرکت کي -
رپورٹ کے مطابق کانفرنس ميں آئي ايس آئي کے سربراہ جنرل شجاع پاشا اور وزير خزانہ حفيظ شيخ نے بھي شرکت کي.........
/169