10 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستانی ذرائع کے مطابق شمسی ایئر بیس سے امریکی فورسز کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

ابنا: امریکہ نے شمسی ایئر بیس خالی کردیا ہےپاکستانی سیکورٹی فورسز نے شمسی ایئر بیس کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمسی ایئر بیس سے امریکی فورسز کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔

آج دو طیارے ایئربیس سے روانہ ہوئے ، آخری طیارہ غیر امریکی فوجیوں کو لے تین بجے شمسی ایئر بیس سے روانہ ہوا، جس کے بعد ایئربیس کا کنٹرول ایف سی نے سنبھال لیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو کے حملے میں 24 پاکستانی فوجی اہلکار ہلک ہوگئے تھے جس کے بعد  پاکستان کی وفاقی کابینہ نے 26 نومبر کو شمسی ایئر بیس خالی کرنے کیلئے 11 دسمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔....... /169