10 دسمبر 2011 - 20:30

ہندوستان میں کرپشن اورنا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنےوالے رہنما انا ہزارے ایک بار پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔

ابنا: ہندوستان میں کرپشن اورنا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنےوالے رہنما انا ہزارے ایک بار پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔نئی دہلی پہنچنےکے بعد انا ہزارے نے اپنی جدو جہد کو دوسری جنگ آزادی قرار دیا ہے۔ انا ہزارے کی یہ دوسری بھوک ہڑتال ہندوستانی پارلیمنٹ میں لوک پال بل مسترد کئے جانے کے خلاف ہے۔ انا ہزارے کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو اب تک آزادی نہیں ملی ہے۔ صرف گورا آقا اپنے پیچھے لاکھوں لاشیں اور کالے انگریز چھوڑ گیا۔کون سی آزادی اور کیسی آزادی۔

ہندوستان کے عوام کو تو اب تک آزادی کا ذائقہ بھی چکھنے کو نہیں ملا ۔ ہندوستانی عوام آج بھی برطانوی قوانین کے شکنجے میں جھکڑے ہوئے ہیں۔.......

169