ابنا: آيت اللہ العظمی سيستانی نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل نبيل العربی كی جانب سے ملاقات كی درخواست پر مثبت جواب نہیں ديا ہے ۔
آيت اللہ العظمی سيستانی كے دفتر میں ايك با خبر شخص نے كہا ہے : آيت اللہ العظمی سيستانی كے پاس عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات كے لیے وقت نہیں ہے ۔
ترجمان نے اس كی وجہ بے پناہ مصروفيت اور پہلے سے طے شدہ عوامی ملاقاتیں بتائی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عرب ليگ بحرين میں آل خليفہ اور آل سعود كے مظالم میں برابر كی شريك ہے ۔ .....
/169