9 دسمبر 2011 - 20:30

ترکی کے ایک اخبار نے فاش کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی ترکی کے صوبہ حکاری میں شامی حکومت کے مخالفین کو فوجی ٹریننگ دے رہے ہیں جس کا نام انھوں نے شام کی آزاد فوج رکھا ہوا ہے۔

ابنا: مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار ملیت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی ترکی کے صوبہ حکاری میں شامی حکومت کے مخالفین کو فوجی ٹریننگ دے رہے ہیں جس کا نام انھوں نے شام کی آزاد فوج رکھا ہوا ہے۔ اخبار نے امریکی فیڈرل ریسرچ سینٹر کے سابق اہلکار سییل ایڈ منڈر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو شامی حکومت کے مخالفین کو ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ حکاری میں فوجی تربیت دے رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترکی کے فوج اڈے اینجر لیک سے ہتھیار شام بھجوائے جاتے ہیں اور امریکہ ترکی کے ساتھ ملکر شامی حکومت کے مخالفین کی مالی مدد بھی کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت نے امریکہ ، اسرائيل ، ترکی نیز قطر اور سعودی عرب  پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کو فوجی تربیت دے رہے ہیں اور شامی عوام کے قتل میں شریک ہیں۔........ /169