ابنا: چمن بارڈر کے راستے افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کوسامان رسد کی سپلائی معطل ہے۔
جبکہ مہمند واقعہ سے قبل قندہار بیس میں تیل اور سامان اتارنے کے بعد واپس لوٹنے والے کنٹینرز اور آئل ٹینکرز کو افغان حکام نے افغانستان کی حدود میں اسپن بولدک اور ویش منڈی میں روک لئے ہیں۔چمن اور افغان علاقوں میں کھڑے ٹینکرز اور کنٹینرز ڈرائیوروں نے جیو نیوز کو بتایا کہ صبح شام اور رات کے اوقات میں جہاں شدید سردی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے گر جاتا ہے وہیں ان کو نہ صرف راتیں گزارنے میں شدید مشکلات درپیش ہے بلکہ کھانے پینے کی قلت کا سامنا ہے اور ان کے پاس اخراجات کے لئے پیسے ختم ہو چکے ہیانہوں نے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔
........
/169