ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے منگل کي رات، نويں اور دسويں محرم کے دن ہونے والے ان دہشتگردانہ حملوں کي مذمت کرتے ہوئے انہيں فتنہ انگيزي اور لوگوں کے درميان اختلاف پھيلانے کي مذموم کارروائي سے تعبير کيا ہے-
انہوں نے کہا ہے کہ يہ دہشتگردانہ کارروائياں اقوام کے درميان قومي و مذہبي اختلاف پيدا کرنے، قومي اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور ملکوں کو عدم استحکام اور بدامني سے دوچار کرنے کي سازشيں ہيں-
ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح علاقائي ممالک کے عوام کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے ميں امن و سلامتي کي دشمن بيروني طاقتوں کا مقصد قومي و مذہبي اختلاف پيدا کرنا ہے اور پوري ہوشياري کے ساتھ ان فتنہ انگيزيوں کو ناکام بنانے کي ضرورت ہے ـ..............
/169