ابنا: باراک اوباما نے کنساس ميں اپني ايک تقرير کے دوران ملک کے اقتصادي بحران کے بارے ميں کہا کہ اگر ہم نے بروقت اقدام نہ کيا تو سولہ کروڑ امريکيوں کو ٹيکسوں ميں تقريبا ايک ہزار ڈالر کے اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا جو جنوري دو ہزار بارہ سے شروع ہو جائے گا-
انہوں نے کہا کہ آج امريکا ميں سب سے دولتمند افراد، سب سے کم ٹيکس دے رہے ہيں اور يہ سلسلہ گزشتہ پچاس سال سے جاري ہے-
اوباما نے کہا کہ امريکا کے کروڑ پتي لوگ، متوسط طبقے کے دسيوں لاکھ افراد سے کم ٹيکس دے رہے ہيں- امريکي صدر نے اسي طرح کہا کہ بعض ارب پتي، انتہائي کم ٹيکس دے رہے ہيں جس کي شرح ايک فيصد کے برابر ہے-
تجزيہ نگاروں کا خيال ہے کہ اوباما نے يہ بيان دو ہزار بارہ ميں ہونے والے صدارتي انتخابات ميں لوگوں کے ووٹ حاصل کرنے کي غرض سے ديا ہے ـ........
/169