4 دسمبر 2011 - 20:30

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں، عوام میں تفرقہ ڈالنے والوں‌ پر نگاہ رکھی جائے۔

ابنا: کوئٹہ میں سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ اور طاغوتی قوتوں‌ کے خلاف عظیم جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے۔ عاشورہ استعماری قوتوں‌ کی ابدی شکست کا پیغام ہے۔ دسویں محرم الحرام کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے عزیز و اقرباء کی لازوال قربانی سے عالم انسانیت کو یہ درس ملا کہ ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف فیصلہ کن معرکہ کے لئے حسینی اسپرٹ ناگزیر ہے۔ خصوصی طور پر عالم اسلام کو استعماری قوتوں‌ کے شکنجے سے نکلنے کیلئے امام حسین علیہ السلام کی آفاقی تعلیمات سے استعفادہ کرنا ہو گا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمانوں‌ کے تمام مکاتب فکر فروعی اختلافات بھلا کر ظلم و جبر کیخلاف متحد ہو کر کردار ادا کریں۔ انہوں‌ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تفرقہ ڈالنے والے شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں۔ .........

/169