ابنا: نو محرم کو صبح سے ماتمی دستوں اور جلوسھای عزا کا سلسلہ شروع ہوا جو اس وقت بھی جاری ہے ۔ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہما السلام کے روضے زائرین اور سوگواروں سے مملو ہیں اور بین الحرمین میں ماتمی دستے سینہ زنی اور نوحہ خوانی میں مصروف ہیں۔
اسی کے ساتھ عراق کے مختلف شہروں سے پیدل کربلا روانہ ہونے والے سوگواروں کے کارواں بھی کربلا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ہمارے نمائندوں کے مطابق پیدل کربلائے معلی آنے والے ان کاروانوں میں عورتیں، مرد، بوڑھے جوان، حتی کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ ہر سال نو اور دس محرم کو دسیوں لاکھ عراقی پیدل چل کے نو اور دس محرم کو کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کئی لاکھ زائرین بھی عاشورا میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جاتے ہیں
ایران اسلامی کے تمام شہروں اور قریوں میں بھی نو محرم کی عزاداری روایتی شان و شوکت کے ساتھ ہورہی ہے۔
.............
/169