3 دسمبر 2011 - 20:30

ہندوستان میں پولیس نے بھوپال گیس سانحے کے متاثرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

ابنا:  ہندوستان  کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپالمیں پولیس نے بھوپال گیس سانحے کے متاثرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔متاثرین بہتر معاوضہ کا مطالبہ منوانے کے لیے ریل گاڑیاں روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے کئی کاروں کو آگ لگا دی اور پولیس پر اس وقت پتھراؤ کیا جب انہیں ریل کی پٹریوں سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی تھی۔........ /169