ابنا: پارٹي کے رہنما مجدي حسين نے کہا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات ميں اسلام نواز جماعتوں کو ساٹھ سے پينسھ فيصدي ووٹ ملےـ مجدي حسين نے بتايا کہ پارليماني انتخابات کي سب سے خاص بات عوام کي وسيع پيمانے پر شرکت ہےـ انہوں نے کہا کہ يہ کوئي خاص بات نہيں ہے کہ انتخابات ميں کون جيتتا اور کون ہارتا ہے، سب سے اہم بات يہ ہے کہ آمرانہ دور ختم ہو گياـ مصر کے اليکشن کميشن نے اعلان کيا ہے کہ پہلے مرحلے کے انتخابات ميں باسٹھ فيصدي ووٹ پڑےـ مصر ميں پہلے مرحلے کے پارليماني انتخابات نو صوبوں، قاہرہ، اسکندريہ، پورٹ سعيد، دمياط، کفر الشيخ، اسيوط، اقصر، البحر الاحمرميں منعقد ہوئے جس کا عوام نے زبردست خير مقدم کياـ دوسرے مرحلے کے انتخابات چودہ اور پندرہ دسمبر کو جبکہ تيسرے مرحلے کے انتخابات تين اور چار جنوري کو ہوں گے۔.......
/169