ابنا: بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے حسینی عزاداروں پر آنسو گیس کے گولے فائر کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے؛ بحرینی علماء نے آل خلیفہ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ مسجدوں کی بے حرمتی پر علماء نے آل خلیفہ کی حکومت کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت اپنی شیطانی کارروائیوں سے باز نہ آئی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ مساجد کی بے حرمتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ بحرین میں اسلامی بیداری کی تحریک کا سلسلہ جاری ہے جسے امریکہ ، سعودی عرب اور بحرین ملکر کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
.......
/169